ہفتہ 7 نومبر 2026 - 13:23
کتاب ’’درس نامہ تجوید قرآن‘‘؛ تلاوتِ قرآن کی مہارتوں میں اضافے کی جانب ایک نیا قدم

حوزہ / قرآن کریم کی درست قرائت، روانی کے ساتھ تلاوت اور تجوید کے قواعد کی تعلیم کے لیے استاد حمید محمدی کی تصنیف ’’درس نامہ تجوید قرآن‘‘ شائع کر دی گئی ہے۔ یہ کتاب حوزہ علمیہ کے طلبہ اور قرآن کریم سے دلچسپی رکھنے والے عام افراد کے لیے ایک نیا تعلیمی ذریعہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قرآن کریم کی درست تلاوت سیکھنے والوں اور علومِ دینیہ کے محققین کی علمی و عملی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے مقصد سے استاد حمید محمدی کی کتاب ’’درس نامہ تجوید قرآن‘‘، مرکز تدوین متون و درسی منابعِ حوزاتِ علمیہ اور بین الاقوامی تحقیقی مرکز آفاق کے اشتراک سے شائع کر دی گئی ہے۔

اس کتاب کو تجوید کے قواعد کی تعلیم آسان بنانے، حروف کے درست تلفظ کی اصلاح اور قرآن کریم کی تلاوت میں صحیح لہجے اور آواز کے استعمال کی تربیت کے لیے مرتب کیا گیا ہے۔

کتاب کی نمایاں خصوصیات

اس کتاب کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

۱۔ آسان اور درس نامہ کی طرز پر ترتیب: کتاب کو سادہ اور عام فہم انداز میں مرتب کیا گیا ہے تاکہ اسے حوزوی و یونیورسٹی کی تعلیمی کلاسز اور دارالقرآن کے خصوصی تربیتی کورسز میں استعمال کیا جا سکے۔

۲۔ عملی مشقیں اور مثالیں: تجوید کے قواعد کو بہتر طور پر سمجھنے اور ذہن نشین کرنے کے لیے قرآن کریم کی آیات سے متعدد مثالیں اور عملی مشقیں شامل کی گئی ہیں۔

۳۔ مستند علمی نگرانی: اس کتاب کی تیاری میں برجستہ استاد کریم دولتی کی علمی آرا اور نظرثانی سے استفادہ کیا گیا ہے، جس سے اس کتاب کی علمی اور تعلیمی حیثیت مزید مستحکم ہوئی ہے۔

یہ درس نامہ ان اساتذہ اور قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے ایک قابلِ اعتماد علمی ماخذ اور رہنما ثابت ہو سکتا ہے جو تجویدِ قرآن میں اصولی مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کتاب کے حصول میں دلچسپی رکھنے والے افراد، محققین، اساتذہ، طلبہ اور قارئین قم المقدسہ میں خیابان معلم، بیت امام خمینی (رہ) کے قریب واقع اس ادارہ کی مرکزی کتابفروشی اور مدرسہ دارالشفاء، قم کے مرکزی دروازے پر قائم کتابفروشی سمیت رابطہ نمبر: ۰۲۵۳۲۱۹۱۵۲۹سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha